کشمیری تارکین وطن

برطانوی انتخابات میں فتح،لیبر پارٹ کاتنازعہ کشمیر سے متعلق امتحان ہے: فہیم کیانی

fahim kayaniبرمنگھم:
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدرفہیم کیانی نے کہاہے کہ برطانیہ میں آئندہ پانچ برس کیلئے منتخب ہونا لیبر پارٹی کیلئے ایک امتحان ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر سے متعلق کیا حکمت عملی اختیار کر تی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فہیم کیانی نے برمنگھم میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی لیبر پارٹی نے 04 جولائی کو ہونے والے برطانیہ کے عام انتخابات میں کشمیری اور پاکستانی ووٹرز کی بھرپور حمایت سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ اگر نئی حکومت انتخابی مہم کے دوران اپنے ووٹروں سے کیے گئے وعدوں کو پورا نہیں کرتی ہے،آئندہ انتخاب میں اس کیلئے دوبارہ منتخب ہونا ممکن نہیں ہوگا۔تنازعہ کشمیر سے متعلق لیبر پارٹی کی پالیسی کو یاد کرتے ہوئے فہیم کیانی نے کہا کہ جب 1992میں لیبر پارٹی کے لیڈرراجر گاڈسف نے الیکشن جیتنے کے بعد تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر سید منور حسن مشافی کے ہمراہ آزاد کشمیر کاد ورہ کیاتھا اور برطانیہ واپسی پر انہوں نے کشمیرسے متعلق کل جماعتی پارلیمانی گروپ بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ اس گروپ نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورموں پر موثر طورپر اٹھایا۔انہوں نے یقین ظاہرکیاکہ لیبر پارٹی جلد اپنی کشمیر پالیسی وضع کر یگی جواقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور حق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق پر مبنی ہو گی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button