مقبوضہ جموں و کشمیر

احسن اونتو کی غیر قانونی نظر بندی کاایک برس مکمل

انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ہیومن رائٹس کے ارکان کا نظر بند چیئرمین کو خراج تحسین

سرینگر13جنوری(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انٹرنیشنل فورم فارجسٹس ہیومن رائٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے) کے تحت غیر قانونی نظربندی کا ایک برس مکمل ہو گیا ہے۔ ان پر اب تک مجموعی طور پر پانچ مرتبہ کالا قانون ”پی ایس اے“لاگو کیا جاچکا ہے ۔ وہ ان دنوںجموںخطے کی کوٹ بلوال جیل میں بند ہیں۔

انٹرنیشنل فورم فارجسٹس ہیومن رائٹس کے ارکان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں تنظیم کے چیئرمین کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے عزم وحوصلے کو سراہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہندو انتہا پسند تنظیم جماعت راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کی سرپرستی میں قائم نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں قابض بھارتی فورسز کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کو اجاگر کرنے پر محمد احسن اونتو کو بدترین سیاسی انتقا م کا نشانہ بنارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بے انتہا مظالم اورسفاکانہ قتل عام کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزاد کو دبانے میںناکام رہا ہے اور وہ حق پر مبنی اپنی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں ۔
انہوںنے احسن اونتو سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی مثالی جرا¾ ت و بہاردی کو خرا ج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انٹرنیشنل فورم فارجسٹس ہیومن رائٹس کے ارکان نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر بھارتی چیرہ دستیوں کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button