مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ

سرینگر09 اپریل (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے سنبل کے رہائشیوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔
یہ احتجاج محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کی طرف سے کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے آبپاشی کی اسکیموں کو شروع کرنے میں ناکامی کے خلاف کیا گیا۔
احتجاج کرنے والے مکینوں کا کہنا تھا کہ بار بار یاد دہانیوں اور درخواستوں کے باوجود متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر نے علاقے میں آبپاشی کے منصوبے شروع نہیں کیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے کھیت بنجر ہو جائیں گے کیونکہ انہیں پانی میسر نہیں ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button