انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگرکا میر واعظ کی گھر میں مسلسل نظر بندی پر اظہار تشویش
سرینگر 14جنوری ( کے ایم ایس )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںانجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمرفاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔
انجمن اوقات جامع مسجد نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں میر واعظ عمر فاروق گزشتہ تین برس سے زائد عرصے سے گھر میں غیر قانونی طورپر نظر بند ہیں اورانہیں سیاسی و دینی سرگرمیوں سے مکمل طورپر روکا جا رہا ہے۔
انجمن اوقاف نے کہا کہ گزشتہ روز 177واں جمعہ گزرا جب میر واعظ کوحسب سابق نماز جمعہ جیسے اہم دینی فریضے کی ادائیگی سے روک دیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ جمعہ کے دن مقبوضہ وادی کے دور درا علاقوں سے لوگ میر واعظ کے وعظ و تبلیغ سے فیضیاب ہونے کیلئے جامع مسجد سرینگر پہنچتے ہیں لیکن انہیں وہاں نہ پاکر سخت مایوس ہو جاتے ہیں۔بیان میں ایک مرتبہ پھر قابض بھارتی انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ وہ میر واعظ کی غیر قانونی نظر بند ختم کر کے انہیں دینی و سیاسی گرمیوں کی اجازت دے۔ میر واعظ عمر فاروق 5اگست2019 سے سرینگر میں گھر میں نظر بندہیں جب نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔KMS-02/M