بھارت

مہاراشٹر:”اے ٹی ایس “نے کشمیری نوجوان کے خلاف فرد جرم دائر کردی

بمبئی 14 جنوری (کے ایم ایس) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ایک کشمیری نوجوان کے خلاف جھوٹے مقدمے میں فرد جرم دائر کر دی ہے۔
”اے ٹی ایس “نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع پلوامہ کے رہائشی نوجوان رئیس احمد شیخ کے خلاف این آئی اے کی خصوصی عدالت میں 150 صفحات پر مشتمل فرد جرم دائر کی۔ پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ کے رہائشی رئیس احمد شیخ کو اے ٹی ایس ناگپور نے گزشتہ برس مئی میں گرفتار کیا تھا۔
نوجوان کو جولائی 2021 میں ناگپور کے ریشم باغ علاقے میں قائم ہندو انتہا پسند تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے ہیڈکوارٹر کا جائزہ لینے کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button