مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:محاصرے اور تلاشی کی کارروائی بدستور جاری

سرینگر14 جنوری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے مختلف اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے راجوری، پونچھ، کشتواڑ، ڈوڈہ، ریاسی، سانبہ اور جموں اضلاع کے مختلف قصبوں اور دیہات میں آج مسلسل 14ویں روز بھی محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ فوجی گھر گھر تلاشی کے دوران مسلمان خاندانوں کو خاص طور پر ہراساںکررہے ہیں۔بھارتی فورسز نے ان اضلاع کی تمام اہم شاہراہوں پر خصوصی موبائل چیک پوائنٹس بھی قائم کر دیے ہیں۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ راجوری ضلع میںبڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔
دریں اثنا، بھارتی فورسز اہلکاروں نے 26 جنوری کو بھارت کے یوم آزادی سے قبل سری نگر اور وادی کشمیر کے دیگر حصوں میں تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button