بھارت

دلتوں اور اقلیتوں کو متحدہ ہو کر اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے، وکیل بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی 25 اگست (کے ایم ایس)
بھارتی سپریم کورٹ کے وکیل اور سماجی کارکن محمود احمد پراچہ نے بھارت کے پسماندہ معاشرے کی ترقی کے لئے ہندوﺅں کی نچلی ذات دلت اور بھارت کی اقلیتوں کے درمیان اتحاد کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کو متحد ہوکر اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنی چاہیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمود احمد پراچہ نے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ بھارت میں انہی کو حق ملا ہے جنہوں نے متحد ہوکر اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے دلت سماج اور اقلیتوں کو متحد ہوکر اپنے حقوق کے لئے لڑنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بابا صاحب امبیدکر نے بھی کہا تھاکہ پڑھو، متحد ہوجاو¿ اور اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کرو۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں کوئی بھی اقلیتوں کو آسانی سے حق دینے والا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح کی پسماندگی دلت سماج میں ہے اسی طرح کی پسماندگی اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں میں بھی ہے۔ محمود احمد پراچہ نے کہا کہ مسلمان اس لئے بھی پسماندہ ہیں کیوں کہ انھوں نے کبھی بھی اپنے مسائل کے لئے متحد ہوکرجدوجہد نہیں کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button