مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کے جوان سال بیٹے کی وفات

 

WhatsApp Image 2023-01-24 at 1.14.59 PMسرینگر 24 جنوری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد اشرف بٹ کے جوان سال بیٹے ایڈووکیٹ باسط اشرف بٹ کی نماز جنازہ منگل کو راول پو رہ سرینگر میں ادا کی گئی، جن کا گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیاتھا۔
مرحوم کی عمر 25سال تھی، انہیں آبائی قبرستان چھتہ بل سرینگر میں سپرد خاک کیا گیا ۔ باسط اشرف کی نماز جنازہ میں بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے علاوہ مختلف سیاسی ،سماجی اور مذہبی رہنمائوں سمیت وکلاکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بارایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور سینئر وکلا بشمول نذیر احمد رونگا ، بشیر احمد صدیقی ، محمد شفیع ریشی ، غلام نبی شاہین، محمد عبداللہ پنڈت اورمفتی معراج الدین کے علاوہ جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں محمد یاسین بٹ اور مشتاق اجمل نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر بار ا یسوسی ایشن سے وابستہ عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔
ادھرجموں وکشمیر بار ایسوسی ایشن کے ارکان، کشمیرمیڈیاسروس کے سٹاف اورکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے بار کے سیکریٹری جنرل اشرف بٹ سے ان کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر عظیم کی دعا کی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button