بی جے پی مقبوضہ جموں وکشمیر میں سب کچھ تباہ کرنے پرتلی ہوئی ہے : شاہد سلیم
جموں18 دسمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سماجی اور سیاسی منظرنامے پرتبادلہ خیال کے لئے جموں میںمختلف سماجی و سیاسی رہنماﺅں کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما اور یونائیٹڈ پیس الائنس کے چیئرمین میر شاہد سلیم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں برسراقتدار جماعت بی جے پی جموں وکشمیر کے عوام سے تعلق رکھنے والی ہرچیز کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے سیاسی اور جمہوری حقوق کے علاوہ ہمارے زمین کے حقوق، ہمارا روزگار اور وسائل سب کچھ ہم سے چھینا جا رہا ہے۔اجلاس کے شرکاءنے بھارتی حکومت کی کشمیردشمن اور عوام دشمن پالیسیوں کا متحد ہوکر مقابلہ کرنے پر زوردیا۔ اجلاس سے جن ممتاز رہنماو¿ں اور کارکنوں نے خطاب کیاان میںآئی ڈی کھجوریا، گنشام چاڑک، رام سنگھ چوہان، سکھدیو سنگھ، پریتم سنگھ، اشونی پردھان، انیل چوپڑا، ہرسیس سنگھ کرانتی، ہربنس سنگھ، ڈاکٹر پریتم سنگھ، پریم پال سنگھ، نریندر سنگھ خالصہ اور نریندرسنگھ کھجوریا شامل ہیں۔