مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے اور پیراملٹری فورسز کی طرف سے گھروں پر چھاپے
سرینگر07اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورسز اہلکاروںکے ساتھ مل کر جنوبی کشمیر میں متعدد مقامات پرچھاپے مارے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایس آئی اے اور پیراملٹری فورسز نے اسلام آباد، شوپیاں اور کولگام اضلاع میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ان اضلاع میں یہ چھاپے جدوجہد آزادی سے متعلق مقدمات کے سلسلے میں مارے گئے ہیں۔ آخری اطلاعات آنے تک گھر گھر تلاشی کا سلسلہ جاری تھی۔