پاکستان

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

 

foreign-officeاسلام آباد 08 ستمبر (کے ایم ایس)
پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعہ کواپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے ایک مشترکہ خط میں جی20 رکن ممالک خاص طور پر کانفرنس میں مدعو کئے گئے ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف مبذول کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ خط میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارت کی جابرانہ پالیسیوں کا ذکرکیا گیا ہے، جس میں آزادی اظہار اور پرامن اجتماع پر پابندیوں کے علاوہ آزاد میڈیا اور سول سوسائٹی گروپوں کے خلاف کریک ڈائون میں شدت شامل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر میں منظم طریقے سے انسداد دہشت گردی اور ریاستی سلامتی کے کالے قوانین کا استعمال کر رہی ہیں جن میں ”یو ای پی اے” اور جموں و کشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ شامل ہیں تاکہ مقبوضہ علاقہ میں میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جاسکے۔ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بھارت جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کررہا ہے اور وہ عالمی سطح پر خود کو ایک اہم ملک کے طور پر پیش کرتا ہے، اسے بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کا احترام کرنا چاہئے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا خاتمہ کرنا چاہئے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button