شہدا ءکی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ
اسلام آباد20 جنوری (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے گاو کدل قتل عام کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداءقربانی ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے اسلام آباد میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیری عوام کی بے مثال قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے 21 جنوری 1990 کو سرینگر کے علاقے گاﺅ کدل میں پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے پچاس سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مظاہرہ بھارتی فوجیوں کی طرف سے علاقے میںخواتین کی بے حرمتی کیخلاف کیا جا رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ بھارت نے جموں و کشمیر پر طاقت کے زور پر قبضہ کر رکھا ہے اور اس نے اپنی فورسز کو کشمیریوں کو قتل کرنے کا لائسنس دے رکھا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ گاو¿ کدل، ، بجبہاڑہ، سوپور اور ہندواڑہ، کپواڑہ اور قتل عام کے دیگر دلدوز واقعات نام نہاد جمہوری ملک بھارت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہیں۔حریت رہنماﺅں نے کہا کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے بھارت کومقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑانے کی شہ مل رہی ہے ۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ قابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں اور جنگی جرائم میں ملوث بھارتی فوجی افسروں ، اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
دریں اثناحریت رہنماو¿ں نے آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر میجر جنرل (ر) سردار انور خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔