آزاد کشمیر

راولپنڈی، قاضی عبدالواحد کی برسی کے موقع پر سیمینار کا انعقاد

WhatsApp Image 2024-02-16 at 3.28.57 PM

راولپنڈی:جموں و کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے زیراہتمام راولپنڈی آرٹ کونسل میں تنظیم بانی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مرحوم قاضی عبدالواحد کو ان کی تیسری برسی پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تقریب کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے کنوینئر محمود احمد ساغر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حریت رہنمائوں چوہدری شاہین اقبال، امتیاز وانی، عبدالمجید میر، مشتاق الاسلام، ظفر محمود جرال، ایاز احمد بٹ، محمد مبشر، قاضی عمران اور حاجی آفتاب عارف نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے مرحوم قاضی عبدلواحد سمیت شہدائے جموں و کشمیر کو انکی تحریکی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جب تک بھارت کا آخری فوجی بھی ہماری ریاست پر قابض ہے ہم اپنے قائدین کا مشن جاری رکھیں گے۔اس موقع پر آزادی پسند رہنماء محمد ریاض المعروف ابو قاسم شہید کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا جو 8 اکتوبر 2023 کو آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں بھارتی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہوئے تھے۔سیمینار میں آزاد کشمیر کے کوٹلی، میرپور، باغ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں مقیم مہاجرین کے نمائندوں اور حریت رہنمائوں جن میں خواجہ ایاز، مرزا ظفر، مرزا ریاض، شبیر احمد چیچی، چوہدری مختار، امتیاز بٹ، مرزا ظہیر، اعجاز میر، چوہدری عمران ،آفتاب عارف، سردار مبین، مشتاق احمد بٹ، چوہدری جہانگیر، خالد شبیر، عبدالمجید اور امتیاز نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button