بھارت

بمبئی: وزیر اعظم مودی کے اجلاس میں فوجی بن کر گھسنے کی کوشش پر ایک شخص گرفتار

بمبئی21 جنوری (کے ایم ایس)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت بمبئی میں پولیس نے ایک شخص کووزیر اعظم نریندر مودی کے ایک اجلاس میں گھسنے کی کوشش پر گرفتار کرلیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا جب پولیس نے ایک شخص کو نریندر مودی کے ممبئی کے باندرا کرلا کمپلیکس پہنچنے سے قریباً نوے منٹ قبل ہائی سیکورٹی زون میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا۔ممبئی کرائم برانچ کے افسران نے ہائی سیکورٹی زون کے پاس بلا وجہ گھومنے پر پہلے تیس منٹ سے زائد وقت تک اس پر نظر رکھی ۔ اس نے نیشنل سیکورٹی گارڈ کا شناختی پہن رکھا تھا جبکہ کارڈ کے ربن پر دہلی پولیس سیکورٹی لکھا ہوا تھا۔ بعد ازاں تحقیقات سے پتہ چلا کہ رامیشور نامی اس شخص نے کارڈ جعلی طریقے سے بنایا تھا۔ رامیشور کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ اسے باندرہ کی عدالت نے 24جنوری تک پولیس حراست میں بھیج دیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button