بھارت

بھارت میں رہنے والا ہر شخص ”ہندو“ ہے ، موہن بھاگوت

download (2)امبیکاپور (چھتیس گڑھ) 16 نومبر (کے ایم ایس) راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے بھار ت کو مکمل طور پر ایک ہندو ریاست بنانے کے بارے میں ہندوتوا تنظیم کے ارادے کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں رہنے والا ہر شخص ہندو ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھاگوت نے ریاست چھتیس گڑھ کے شہر امبیکاپور میں آر ایس ایس کے کارکنوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تمام بھارتیوں کا ڈی این اے ایک جیسا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو اپنی رسومات ادا کرنے کا طریقہ تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم 1925 (جب آر ایس ایس کی بنیاد رکھی گئی) سے کہہ رہے ہیں کہ بھارت میں رہنے والا ہر شخص ہندو ہے۔
یاد ر ہے کہ آر ایس ایس نے 2014 میں نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعدبھارت کو ہندو رہاست میں تبدیل کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں ۔وہ طاقت کے بل پر اپنے ہندو توا نظر یے کو نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس نے بھارت بھر میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں پر اپنے مظالم میں تیزی لائی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

Back to top button