بھارت
مدھیہ پردیش حکومت بنگلہ دیش کیساتھ ملحقہ سرحد پر تعینات بی ایس ایف کو 7سو امریکی ساختہ بندوقیں دے گی
بھوپال:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے ساتھ ملحقہ سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف )کو 7سو امریکی ساختہ پمپ ایکشن بندوقیںفراہم کرے گی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ بندوقیں مدھیہ پردیش کا محکمہ جنگلات بی ایس ایف کو دے گا۔ مدھیہ پردیش کے جنگلات کے پرنسپل چیف کنزرویٹرپی کے سنگھ نے کہا کہ بندوقیں، جو ربڑ کی گولیاں چلاتی ہیں، مسلح شکاریوں اور درختوں کی کٹائی کی غیر قانونی کارروائیوں کو روکنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے اسلحہ خانے سے 700 پمپ ایکشن گنیں بی ایس ایف کو دیں گے۔ انہوں نے کہا بی ایس ایف کو یہ بندوقیں دینے کے حوالے سے مرکزی وزارت داخلہ کی طرف سے ایک خطہ ریاستی حکومت کو موصول ہوا تھا