بھارت
بنگلورو: غیر ملکی خاتون سیاح کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد
بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹک کے دارلحکومت بنگلورو کے ایک ہوٹل میں ازبکستان سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے ہوٹل کے کمرے میں پراسرار طورپر مردہ پائی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 37سالہ ازبک خاتون زرینہ4دن پہلے سیاحتی ویزا پر بنگلورو پہنچی تھی۔پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ ہوٹل کے عملے کو زرینہ کے کمرے سے کوئی جواب نہ ملنے پر انہوں نے ماسٹر کی سے کمرے کا دروازہ کھولنے پر زرینہ کو مردہ پایا ۔ بنگلورو کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس شیکھر ایچ ٹی نے خدشہ ظاہر کیاہے کہ غیر ملکی سیاح کو قتل کیا گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔ہوٹل منیجر کی شکایت پر غیر ملکی سیاح خاتون کی پراسرار ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیاگیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ہے ۔