بھارت

مودی حکومت لداخ کے عوام کو دھوکہ دے رہی:کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے

نئی دلی 24جنوری (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے نے کہاہے کہ مودی حکومت غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ کے عوام کے مطالبات پورے نہ کر کے انہیں دھوکہ دے رہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ملکارجن کھڑگے نے ایک بیان میں کہاکہ لداخ کے عوام ریاستی حیثیت اور مقبوضہ علاقہ کے قبائلی لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کر رہے ہیں تاہم مودی حکومت ان کے مطالبات پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے ۔انہوں نے مودی حکومت کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی جی اپنے دوستوں کو لداخ کے ماحولیاتی طورپر حساس کوہ ہمالیہ کے گلیشیر کو استعمال کرنے کی اجازت دے ر ہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت مقبوضہ علاقے کو آئین کے تحت حاصل تحفظ سے محروم کر کے کوہ ہمالیہ کے گلیشیر کا اہم سٹریٹجک سرحدی علاقہ اپنے دوستوں کو دے کر ہندوستان کی قومی سیکورٹی کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو لداخ کے عوام کے مفادات کاتحفظ کرنا چاہیے ۔کانگریس صدر نے مزید کہاکہ بی جے پی کی حکومت نے کشمیر اور لداخ کے عوام سے بڑے بڑے وعدے کرنے کے باوجود انہیں دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے چین کی طرف سے متنازعہ علاقے میں بھارت کولاحق سنگین خطرے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت لداخ کے عوام کا مطالبہ نہ مان کر پورے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہی ہے ۔
ادھر میگسیسے ایوارڈ یافتہ موٹیویشنل اسپیکراورانجینئر سونم وانگچک نے اپنے آبائی علاقے لداخ کو پہنچنے والے نقصان پر سخت تشویش ظاہر کی ہے ۔انہوں نے حال ہی میں مودی کو ایک ویڈیو پیغام میں کہاکہ ‘لداخ کے ساتھ سب ٹھیک نہیں ہے’۔ انہوں نے لداخ کو چھٹے شیڈول میں شامل کرنے کا اپنا مضبوط مقدمہ پیش کیا۔ ویڈیو یںنریندر مودی اور امیت شاہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ لداخ خطے کے مستقبل کے حوالے سے اقدامات کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button