بھارت

بی جے پی اقلیتوں پر ظلم ، گاندھی کے قاتلوں کی تعریف کر رہی ہے، سونیا گاندھی

اودھے پور14مئی ( کے ایم ایس )کانگریس صدر سونیا گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے کم از کم حکمرانی اور زیادہ سے زیادہ حکومت کے نعرے کا مطلب ملک کو پولرائزیشن کی مستقل حالت میں رکھنا اور اقلیتوں پر ظلم کرنا ہے ۔
سونیا گاندھی نے یہ بات بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادے پور میں پارٹی اجلاس میں کہی۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی شہریوں کو تقسیم کر رہی ہے، اتحاد کے عمل کو دوریوں میں تبدیل کر رہی ہے اور سیاسی مخالفین کو ڈرا دھمکا اور جیلوں میں ڈال رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی نے ہمیشہ پولرائزیشن اور اقلیتوں پر ظلم و ستم کی سیاست پر توجہ مرکوز کی ہے ، اس نے دلتوں اور قائیلیوں کا حق مارا ہے او ر انکے ساتھ ظلم وستم کر کے معاشرے کو تقسیم کرنے کا کام کیا ۔ انہوں نے کہا بی جے پی جواہر لال نہرو جیسے رہنمائوں کی مسلسل تذلیل اور موہن داس کرم چند گاندھی کے قاتلوں کی تعریف کر رہی ہے۔ سونیا گاندھی نے کہا کہ آج بھارت کو درپیش چیلنجز اور غیر معمولی حالات کا مقابلہ غیر معمولی انداز میں ہی کیا جاسکتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button