بھارت

سچ ہمیشہ سامنے آ کر رہتا ہے، بی بی سی ڈاکومنٹری پر راہل گاندھی کا تبصرہ

نئی دلی 25جنوری (کے ایم ایس)
کانگریس پارٹی کے رہنماء راہل گاندھی نے2002کے گجرات میں مسلم کش فسادات میں نریندرمودی کے کردار کے بارے میں بی بی سی کی دستاویزی فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ سچائی کو چھپایا نہیں جا سکتااور سچ ہمیشہ سامنے آ کر رہتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے اپنی یاترا کے دوران بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر جموں کے علاقے جھجر کوٹی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ نے ہمارے صحیفوں کو پڑھا ہوگا، اگر آپ نے بھگوت گیتا یا اپنشد کو پڑھا ہوگا تو اس میں لکھا ہوا ہے کہ سچائی کو چھپایا نہیں جا سکتااور سچ ہمیشہ سامنے آ کر رہتا ہے۔انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی گجرات میں مسلم کش فسادات میں کردار کے بارے میں بی بی سی ڈاکومنٹری سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ پابندی لگا سکتے ہیں، آپ پریس کو دبا سکتے ہیں، آپ اداروں کو کنٹرول کر سکتے ہیں، آپ سی بی آئی، ای ڈی جیسے تحقیقاتی اداروں کو استعمال کر سکتے ہیں، لیکن سچ تو ہمیشہ سچ ہوتا ہے۔ سچائی میں ایک طرح کی چمک ہوتی ہے اور اسے سامنے آنے کی بری عادت ہے۔ لہذا کوئی بھی پابندی، جبر اور خوفزدہ کرنے کی کوشش سے سچائی کو لوگوں کے سامنے آنے سے روکا نہیں جاسکتا ۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ نفرت سے کچھ نہیں ہوتا ہے، تشدد سے کچھ نہیں ہوتا ہے، محبت سے، احترام سے، لوگوں کی بات سننے سے اور گلے ملنے سے کام ہو سکتا ہے۔
اس دستاویزی فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح اس وقت کے وزیر اعلی نریندر مودی کی قیادت میں گجرات کی ریاستی حکومت نے اپنی ذمہ داری سے کوتاہی برتی اور فروری 2002میں گودھرا ٹرین کو جلانے کے بعد پرتشدد ہندو ہجوم کئی دنوں تک ہنگامہ برپا کرتا رہا۔”انڈیا : دا مودی کوئسچن ”کے عنوان سے بی بی سی ڈکومنٹری کا دوسرا حصہ منگل کو ریلیز کیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button