بھارت

دیوالی کے بعد نئی دہلی کی ہوا مسلسل خراب

GettyImages_871511920IndiaDelhiنئی دلی29 اکتوبر (کے ایم ایس)ہندو تہوار دیوالی کے بعد بھارتی دارلحکومت نئی دلی کی ہوا دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جمعہ کے روز دلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس( اے کیو آئی)345ریکارڈ کیا گیا جسے انتہائی ناقص سمجھا جاتا ہے ۔آلودگی کی اس سطح سے صحت مند افراد کی صحت بھی متاثر ہوتی ہے اور یہ بیماری میں مبتلا افراد کیلئے تشویش کا باعث ہے۔
سنٹرل پولوشن کنٹرول بورڈکے اعداد وشمار میں کہا گیا کہ 28اکتوبر کو دارلحکومت دلی کے کئی علاقوں میںہوا کے معیار کا انڈیکس 3سو سے تجاوز کر گیاجو انتہائی خراب زمرے میں آتا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button