پاکستان

جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کے باوجود خود کو ایک جمہوری ملک کہلانا بھارت کیلئے شرمناک ہے،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد26جنوری (کے ایم ایس)
وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کے باوجود خود کو ایک جمہوری ملک کہلانا بھارت کے لیے انتہائی شرمناک ہے۔
بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنے بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ بھارتی یوم جمہوریہ کو مظلوم کشمیری عوام یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک جانب بھارت یوم جمہوریہ منا رہا ہے تو دوسری جانب اس نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھارت اپنے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ آج بھارت دنیا کے سامنے ایک ہندوفسطائی ملک کے طور پر بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا ہے،بھارت میں ہندو انتہا پسندی اور اقلیتوں پر مظالم اپنی آخری حدود کو پہنچ چکے ہیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button