پاکستان

بھارت میں مودی کا برانڈ پٹ چکا ہے لیکن اسکا وجود ابھی بھی قائم ہے، شیری رحمن

Sherry-Rehman1اسلام آباد:
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ بھارت میں مودی کا برانڈ پٹ چکا ہے لیکن اس کا وجود ابھی بھی قائم ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شیری رحمن نے بھارتی انتخابات کے نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بنانے کے لیے بی جے پی کو ان جماعتوں پر انحصار کرنا ہوگا جو اقلیتوں سے نفرت کی سیاست نہیں کرتیں۔انہوں نے کہاکہ اس وجہ سے بھارت کے مسلمانوں و دیگر اقلیتوں کو کچھ عرصے کے لیے شاید سکھ کا سانس لینے کا موقع ملے گا۔شیری رحمن نے کہا کہ اتنا چرچا پاکستانی انتخابات میں بھارت کا بھی نہیں ہوتا جتنا مودی کی انتخابی مہم میں پاکستان کو ایک بڑے بیرونی ایشو کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کوا س لئے بھی لوک سبھا انتخابات میں واضح اکثریت نہیں مل سکی کیونکہ مودی حکومت نے اپنے گزشتہ ادوار میں ملک میں بے روزگاری، عدم مساوات اور مقامی معاشی بدحالی کو نظرانداز کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی کسانوں کا استحصال کیا گیا جس پر بھارتی میڈیا خاموش رہا، ہتھیاروں اور طاقت کے زور پر تشدد ریاستی اسپانسر شدہ ہندو انتہا پسند ایجنڈہ غالب رہا۔شیری رحمن نے کہا کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس الیکشن کے بعد ہندوستان کا وجود بدل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والے ریاستی انتخابات پر نظر رکھنی ہوگی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button