پاکستان

کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں ، کشمیر ہماری رگ و جان میں موجود ہے ، زمردخان

WhatsApp Image 2024-07-31 at 7.54.54 PMاسلام آباد:
پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان نے کہا ہے کہ بھارت کے ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کی تحریک آزادی پورے عزم سے جاری ہے ہمارے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیر ہماری رگ وجان میں موجود ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق زمرد خان نے ان خیالات کااظہار کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے 5اگست 2019کے بھارت نے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ 5اگست کو یوم استحصال منایا جاے گا اور اسلام آباد میں ایک بھرپور پروگرام منعقد کیا جاے گا ۔ انہوںنے کہاکہ مودی حکومت نے اگست 2019 میں اپنے غیر قانونی اقدام کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جسے کشمیریوں نے مسترد کردیا ۔ملاقات میں 5اگست کو اسلام آباد میں پاکستان سویٹ ہومز اور حریت کانفرنس کے زیر اہتمام ایک پروگرام کے انعقاد پر مشاورت بھی کی گئی۔ زمرد خان نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت کے مذموم حربے ناکام ہوں گے اور کشمیریوں کو آزادی کی منزل مل کررہے گی۔انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کو زیادہ دیرتک محکوم نہیں رکھ سکتا۔ حریت کانفرنس کے وفد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء الطاف احمد بٹ ،مشتاق بٹ اور امتیاز وانی شامل تھے۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ 5اگست 2019 کو مودی حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر تے ہوئے اور اپنے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی سازش کی تھی۔انہو ں نے کہاکہ کشمیری مودی حکومت کے ان غیر آئینی اقدامات کے خلاف مسلسل آواز اٹھا تے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی تسل سے آزادی اور تکمیل پاکستان کے لیے جدوجہد کررہے ہیں ۔انہوں نے پاکستان کو اپنی منزل قرار دیتے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت ختم کرنے کیلئے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کئے تاہم وہ کامیاب نہیں ہوا ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button