بھارت

بی جے پی کی مسلم دشمنی:ممبئی میں ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب باغ کا نام بدلنے کا حکم

ممبئی 28 جنوری(کے ایم ایس)بھارتی ریاست مہاراشٹرکی بی جے پی حکومت نے دارلحکومت ممبئی کے مضافاتی علاقے میں شیر میسور ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب ایک باغ کا نام بدلنے کا حکم دیاہے۔
مہاراشٹر کے وزیر منگل پربھات لودھانے نے ضلع کلکٹر کو ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب باغ کا نام بدلنے کا حکم دیاہے ۔
لودھا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ مہاراشٹر وکاس اتحاد(ایم وی اے )حکومت نے گزشتہ برس اس پارک کا نام ٹیپو سلطان کے نام پر رکھا تھا اور ہم نے اس اقدام کیخلاف سخت احتجاج کیا تھا۔ انہوںنے کہا کہ اب ہم نے ضلع کلکٹر کو یہ نام بدلنے کا حکم دیدیا ہے۔یادر ہے کہ بی جے پی نے چند ماہ قبل ریاست مہاراشٹر میں ایم وی اے کی حکومت میں پھوٹ ڈال کر اسے اقتدار سے باہر کیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button