بھارت

بھارتی ٹریڈ یونینوں کا مودی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ لیبر ڈیل ختم کرنے کا مطالبہ

Gaza-workers-kerem-crossing-israel-war-3-nov-2023-apنئی دہلی:بھارت میں بڑی ٹریڈ یونینوں نے مودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ وہ معاہدہ ختم کرے جس کے تحت ہزاروں بھارتی مزدوروں کو فلسطینی تعمیراتی کارکنوں کی جگہ اسرائل میں کام پر رکھ لیا جائے گا۔ اسرائیل نے غزہ پر وحشیانہ جارحیت کے بعد فلسطینی مزدوروں کے ورک پرمنٹ منسوخ کر دیے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینز (سی آئی ٹی یو)، آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس (اے آئی ٹی سی یو)، انڈین نیشنل ٹریڈ یونین کانگریس (آئی این ٹی سی یو)، ہند مزدور سبھا (ایچ ایم ایس) اور کئی دیگر بھارتی ٹریڈ تنظیموں نے ملک کی بڑی ٹریڈ یونین تحریکوں پر زور دیا کہ وہ فلسطینی مزدوروں کو تبدیل کرنے سے انکار کرکے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔
ٹریڈ یونین تنظیمو نے ایک کھلے خط میں کہا کہ بھارت کے لیے اس سے زیادہ غیر اخلاقی اور تباہ کن کوئی چیز نہیں ہو سکتی کہ وہ اپنے مزدور اسرائیل بھیجے۔
یاد رہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں اب تک بارہ ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میںزیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button