مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا اپنا وعدہ پورا کرے: حریت رہنما

APHC (1)سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں خواجہ فردوس ، سید بشیر اندرابی اور محمد شفیع لون نے کہاہے کہ تنازعہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک حل طلب مسئلہ ہے جس کو بھارت خود اقوام متحدہ میں لے کر گیا تھا اورعالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیاتھا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنمائوں نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ بھارت نے کشمیریوں سے کئے گئے وعدے پر عملدرآمد کے بجائے مقبوضہ جموں و کشمیر پر طاقت کے بل پر قبضہ کررکھاہے اور علاقے کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کردیا ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اوراس کیلئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ بھارت ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے اور کشمیری نوجوانوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نہ صرف بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیلوںکی زینت بنارہی ہے بلکہ انہیں جعلی مقابلوں میں شہید کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر گزشدتہ 76سال سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ حریت رہنمائوںنے امید ظاہر کی کہ وزیر اعظم پاکستان اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو اجاگرکریں گے۔انہوںنے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں نظر بند کشمیری حریت پسندوں کی حالت زار کا خود مشاہدہ کریں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تمام کشمیری نظربندوں کی رہائی اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔
دریں اثناء اسلامی تنظیم آزادی جموںوکشمیر کے چیئرمین عبدالصمد انقلابی نے حال ہی شہید ہونے والے نوجوانوںکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہدا ئے کشمیر کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ظلم و جبرکوبندکرانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے اورکشمیریوں کو انکا بنیادی حق خودارادیت دینے کا اپنا وعد پورا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button