بھارت
ناگالینڈ : سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری” بی ایس ایف “ کے درجنوں اہلکار زخمی
نئی دہلی 7 جنوری (کے ایم ایس) شورش زدہ بھارتی ریاست ناگالینڈ میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری ” بارڈر سیکیورٹی فورس“ (بی ایس ایف) کے تین درجن سے زائد اہلکار زخمی ہوگئے۔
انتخابی ڈیوٹی کے لیے تعینات بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 62 بٹالین کے 41 اہلکاروں کو لے کر Zunheboto جانے والی بس دریائے ڈویانگ کے قریب ووکھا-موکوکچنگ روڈ پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
بی ایس ایف کے ایک افسر نے بتایا کہ بس 60 فٹ نیچے ایک کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں اس میں سوار اہلکار زخمی ہو گئے جنہیںہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے چند کی حالت نازک ہے۔