خصوصی دن

کشمیریوں پر بھارتی فوجیوں کے مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے، ڈائریکٹر کالجز

اسلام آباد 03 فروری (کے ایم ایس) فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) کے ڈائریکٹر کالجز آفتاب طارق نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے مظالم کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آفتاب طارق نے اسلام آباد کے ایک کالج میں” یوم یکجہتی کشمیر “کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں مظالم کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔تقریب کی صدارت پرنسپل فرح حامد نے کی۔
کالج میں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک پینٹنگ مقابلے میں پہلا انعام حیا خان اور محمد آیان ، دوسرا انعام اقصیٰ عابد، عثمان ظفر جبکہ تیسرا انعام حمائمہ الطاف اور محمد موسیٰ نے حاصل کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button