مقبوضہ جموں و کشمیر

نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کرنا بھارت کی بوکھلاہٹ ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

aphc jpg

 

سرینگر 12 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے دس لاکھ فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود لوگوں کے جذبہ آزادی و جذبہ مزاحمت کو دبانے میں ناکامی کو چھپانے کے لئے قابض بھارتی فورسز کی طرف سے شوپیاں میں دن دہاڑے پانچ نوجوانوں کو دوران حراست جعلی مقابلے میں قتل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ علاقے میں موجودہ نازک صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بارے میں بھارتی نقطہ نظر فوجی حل کے گرد گھومتا ہے جبکہ جموں و کشمیر خالصتاً ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ رائے شماری کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ فوجی محاذ پر بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اس لیے بھارت کے لئے بہتریہی ہے کہ وہ زمینی حقائق کو تسلیم کرے اور تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حوالے سے اپنی ضد اور ہٹ دھرمی ترک کرے۔انہوں نے شوپیاں کے شہداءکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم مزاحمتی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے شہداءکی انمول قربانیوں کے مقروض ہیں۔ترجمان نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل اور مقبوضہ جموںوکشمیر کو دنیا کا سب سے زیادہ فوجی جماﺅ والا علاقہ تسلیم کرنے کے حوالے سے سویڈ ن کی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی قراردادوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی دنیا کے لیے یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ محصور کشمیری بھارت کی طرف سے چھیڑی گئی جنگ کے سائے میںکس طرح کی اذیت ناک زندگی گزار رہے ہیں جو اپنے حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی ضمانت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دی ہے اور بھارت نے اس حق کو تسلیم کررکھا ہے۔ حریت ترجمان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف ودہشت اور لاقانونیت کا راج قائم کرنے والی قابض بھارتی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں کے مظالم اور بربریت کے خلاف 15 اکتوبر جمعہ کو مکمل ہڑتال کی اپیل دہراتے ہوئے کہا کہ حریت پسند کشمیریوںکے پاس بھارت کی فوجی طاقت کا مقابلہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجود ہ نازک صورتحال کا سنجیدہ نوٹس لیں اور بھارت کے غیر قانونی قبضے میں لوگوں کی یرغمال زندگی کو مدنظر رکھتے ہوئے تنازعہ کشمیر کو جلد ازجلد حل کرنے میں مدد دیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button