مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ عمر فاروق دوبارہ پانچ سو بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل

سرینگر20اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیر میں اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹرنے حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کوایک بار پھر دنیا بھرکی پانچ سوبااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اردن کے رائل اسلامی اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹرنے مسلسل آٹھویں مرتبہ میر واعظ فاروق کو دنیا کے 500بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل کیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارتی قابض حکام نے میر واعظ کوان کے سیاسی نظریات کی وجہ سے گزشتہ 26 ماہ سے مسلسل گھر میں نظربند کر رکھا ہے۔رائل اسلامی اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹراردن نے کہاہے کہ میر واعظ عمر فاروق کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت ،پاکستان اور کشمیریوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں۔ سینٹر نے خاص طورپر انکی گرفتاری کا ذکر کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اگست2019سے مسلسل گھر میں نظربند ہیں ۔ رائل اسلامی اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر ایک آزاد تحقیقی ادارہ ہے جو بین الاقوامی اسلامی غیر سرکاری تنظیم رائل البیعت انسٹی ٹیوٹ برائے اسلامی فکر سے وابستہ ہے جس کا صدر دفتر اردن کے دارالحکومت عمان میں ہے۔
رواں سال کی فہرست میں بائیو ٹیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر Ugur Sahinکو پہلی پوزیشن دی گئی جنہوںنے فائزر کے ساتھ مل کر کورونا وبا سے بچائو کی ویکسین تیار کی ۔ انہیں سال کا بہترین شخص قراردیاگیا ہے جبکہ تنزانیہ کی صدر صائمہ سلوہو حسین کو سال کی بہترین خاتون قراردیاگیا ہے۔ فہرست میں شامل دیگر مسلمانوںمیںوزیر اعظم پاکستان عمران خان ،سعودی عرب کے شاہ سلیمان ، ایران کے آیت اللہ خامنائی اور اردن کے شاہ عبداللہ بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button