مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی وزیر داخلہ کے دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے دوران اہم اجلاس ہونگے

سرینگر 25ستمبر(کے ایم ایس) بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ 30ستمبر سے شروع ہونے والے تین روزہ دورہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے دوران سرینگر اور جموں میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
بھارتی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما امیت شاہ 30 ستمبر کو جموں شہر پہنچیں گے اور یکم اکتوبر کو وہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک اجلاس سے خطاب کریں گے۔امیت شاہ بارہمولہ سے سرینگرجائیں گے اور سرینگر شہر میں ایک اعلی سطحی سیکورٹی اجلاس کی صدارت کریں گے تاکہ اپنی تشدد پسند د مسلح فورسز کی کشمیر دشمن کارروائیوں پر پیش رفت کا جائزہ لے سکیں۔سرینگر میں ہونے والے اجلاس میںسکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا جہاں بی جے پی کے کٹھ پتلی گورنر منوج سنہا، بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز اور پولیس کے اعلیٰ حکام اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہاں موجود ہوں گے۔ جموں میں بی جے پی کے جنرل سیکریٹری سنیل شرما نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ امیت شاہ 30ستمبر کو جموں پہنچیں گے، یکم اکتوبر کو راجوری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور اسی شام وادی کشمیر کے لیے روانہ ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ 2 اکتوبر کو بارہمولہ میں پنچوں، گجر،بکروال اور ضلع ترقیاتی کونسل کے اراکین سے خطاب کریں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button