خصوصی دن

کل” یوم یکجہتی کشمیر“ بھر پور جوش و جذبے سے منایا جائے گا

اسلام آباد 04 فروری (کے ایم ایس) کل بروز اتوار” یوم یکجہتی کشمیر“ بھر پور جوش و جذبے سے منایا جائے گا ۔
کل پاکستانی عوام اور حکومت ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے لوگوں کی تائید و حمایت اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک انہیںاپنا پیدائشی حق ، حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔
یہ دن بھارتی قابض فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے بدترین مظالم کو بے نقاب کرنے کے لیے بھی منایا جاتا ہے۔
’یوم یکجہتی کشمیر“ منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مختلف سرکاری و نجی محکموں، تعلیمی اداروں اور ادبی و ثقافتی تنظیموں نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کو اجاگر کرنے کے لیے کانفرنسوں، ریلیوں، سیمیناروں، مباحثوں اور مقابلوں کا اہتمام کیا ہے۔
پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی قراردادوںاور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کرے گا۔
دن کا آغاز شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعاو¿ں، جدوجہد آزادی کی کامیابی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ہوگا۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اعلیٰ شخصیات کے پیغامات بھی جاری کیے جائیں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button