خصوصی دن

یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے مزار قائد کراچی میں واک کا اہتمام

کراچی:” یوم سیاہ کشمیر” کے موقع پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی میں مزار قائد پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل عباسی، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عیسیٰ خان اور کھیلوں کی ایک لیجنڈری شخصیت اورنگزیب نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد، سید اعجاز احمد اور شیخ عبدالماجد کے ہمراہ واک میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر شہزاد فضل عباسی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہمارا فخر ہے اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی ہر سطح پر حمایت کریں۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عیسیٰ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حق خود ارادیت عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ اصول ہے۔ عالمی برادری کو کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔انہوں نے عالمی رہنمائوں پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کی آزادی کی جائز امنگوں کو تسلیم کریں اور ان کی حمایت کریں۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر اور تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کے لیے تمام ہتھکنڈے استعمال کیے لیکن وہ اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک بھارت سے آزادی حاصل کرکے پاکستان کے ساتھ اتحاد نہیں کر لیتے۔ شرکا ء نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرانے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button