خصوصی دن

مظفر آباد میں کمسن کشمیری بچوں نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا

مظفر آباد:جموں و کشمیر کے دونوں اطراف کی نمائندگی کرنیوالے کمسن کشمیری بچے قوم کے دفاع اور مظلوم کشمیریوں کے عظیم مقصد کی حمایت کے لیے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جمع ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ تقریب سویرا فانڈیشن کے زیراہتمام منعقد ہوئی جس کی سربراہی تنویر الاسلام کر رہے ہیں جو آزاد جموں و کشمیر میں مقیم کشمیریوں میں امن اور تعلیم کے فروغ کیلئے کام کر رہے ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی و سماجی رہنما زاہد امین تھے۔دیگر مقررین میں کشمیری مہاجر رہنما ضمیر ناز اور سینئر کشمیری صحافی طارق نقاش شامل تھے۔
تقریب کے ابتدائی حصے میں طلبا یسرا امتیاز، حبہ نوید، کونین فاطمہ، عاقب سعید، مناہل اقبال، قر العین، راجہ لیاقت اور چوہدری بلال نے اردو اور انگریزی میں تقاریر کیں۔ مقررین نے یوم دفاع کی اہمیت، مسلح افواج کی قربانیوں اور دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے میں قوم کے کردار پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر ایک قرار داد پاس کی گئی جس میں شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا ۔ سویرا فائونڈیشن نے اس موقع پرتعلیم اور شہری مصروفیت کے ذریعے ایک خوشحال اور پرامن پاکستان میں حصہ ڈالنے کا عزم کیا۔سویرا فائونڈیشن نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر پر زور دیا کہ وہ مظلوم کشمیری عوام کی تحریک آزادی کے کاز کی حمایت جاری رکھیں۔
مہمان خصوصی زاہد امین نے کہا 1965 کی جنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیریوںکے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں شرمناک شکستوں کے سلسلے کے بعد جارحیت سے شروع کی تھی۔
سینئر صحافی طارق نقاش نے کہا کہ 1965 کی جنگ کے دوران پاکستانی فوج کے لیے وسیع پیمانے پر عوامی حمایت حاصل تھی جس کی وجہ سے بھارت خوفزدہ ہوگیا اور اس کو منہ کی کھانی پڑی ۔ انہوں نے کہا کہ آج دشمن ففتھ وار جنریشن کے ذریعے عوام اور مسلح افواج کے درمیان دوری پیدا کرنے کی مذموم کوششیں شروع کر چکا ہے۔انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ ہوشیار رہیں اور حکمت اور اتحاد کے ساتھ دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button