مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری عوام اپنی منصفانہ جدوجہد کی بھر پور حمایت پر پاکستان کے مشکور ہیں،  حریت کانفرنس

APHCسرینگر 04 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں نے حق خودارادیت کے لیے کشمیریوں منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھنے پر حکومت پاکستان اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی طرف سے ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانا کشمیر کاز کے بارے میں اسکی مستقل پالیسی، غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگ پاکستان کی طرف سے اس پائیدار حمایت کو دل کی گہرائیوں سے سراہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہت سے مشکل چیلنجوں کے باوجود اہم عالمی فورمز پر کشمیر کاز کی وکالت کرنے میں کبھی بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی ہے۔ نعیم احمد خان نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی اس وقت تک اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا جب تک وہ بھارت کے غیر قانونی قبضے سے آزادی کے اپنے مقصد کو حاصل نہیں کر لیتے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماﺅں فردوس احمد شاہ اور محمد یوسف نقاش نے سری نگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیر کاز کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت مقبوضہ علاقے کے مظلوم عوام کے لیے ہمیشہ حوصلہ افزائی کا باعث رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں پر بھارتی مظالم کو ہمیشہ بین الاقوامی سطح پر موثر انداز میں اجاگر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی انتھک کوششوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر دنیا کے ہر فورم پر گونج رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان مقبوضہ جموںوکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی اور بھارت کے بھیانک چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button