خصوصی رپورٹ

کشمیرکاز کے لیے پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں: حریت آزادکشمیر

اسلام آباد 04فروری(کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پاکستان کی کوششیں اور قربانیاں قابل قدر اور ناقابل فراموش ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر اور محمد فاروق رحمانی، شیخ عبدالمتین،امتیاز وانی،شمیم شال، سید اعجاز رحمانی ، شیخ یعقوب اور الطاف احمد بٹ سمیت دیگر رہنمائوں نے اسلام آباد میں اپنے بیانات میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کے ایک اہم فریق کی حیثیت سے پاکستان نے ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کی وکالت کی ہے۔حریت رہنمائوں نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کشمیرکے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہے اور تمام بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کاز کی وکالت اور حمایت کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت قیادت اور جموں و کشمیر کے عوام اپنے جائزمقصد کی حمایت کرنے پر ہمیشہ پاکستان کے شکر گزار رہیں گے۔حریت آزادکشمیر کے رہنمائوں نے کہا کہ ہر سال 05فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منا کر اندرون اور بیرون ملک مقیم پاکستانی اس بات کا ثبوت دیتے ہیں کہ وہ بھارت کے غیر قانونی قبضے سے وطن کی آزادی کی جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جب بھارت کشمیریوں کی شناخت کو مٹانے اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے پر تلا ہوا ہے، پاکستان کو تنازعہ کشمیر کے فوری حل کی اہمیت سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کرنی چاہئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button