مظاہرے

جموں میں انسداد تجاوزات مہم کے خلاف لوگوں کے زبر دست احتجاجی مظاہرے

FoH6l4yacAMjL3gجموں 04فروری(کے ایم ایس) انسداد تجاوزات کے نام پر لوگوں کو گھروں سے بے دخل کرنے کی ہندوتوا حکومت کی مہم کے خلاف جموں کے علاقے ملک مارکیٹ میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور قابض حکام کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق جموں کے لوگ قابض حکام کی ظالمانہ مہم کے خلاف مسلسل پرامن مظاہرے کر رہے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ جموں و کشمیر میں انسداد تجاوزات کے نام پر لوگوں کے گھروں کو مسمار کرنے کے احکامات واپس لے۔ عینی شاہدین نے ہفتے کے روز صحافیوں کو بتایا کہ جیسے ہی کئی بلڈوزر ملک مارکیٹ کے علاقے میں پہنچے تو بڑی تعداد میں مقامی لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور سڑک بلاک کر دی ۔تاہم بلڈوزر مہم کو آگے بڑھانے کے لیے آگے بڑھ گئے جس کے بعد لوگوں نے بلڈوزروں پر پتھرا ئوشروع کر دیا ۔ علاقے میں تعینات پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو بھگا دیا جو بعد میں بڑی تعداد میں دوبارہ منظم ہو گئے۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے جھڑپیں جاری تھیں۔
دریں اثناء سرینگر کے علاقے پادشاہی باغ میں بھی آج انسداد تجاوزات مہم کے نام پر لوگوں کے گھروں اور دکانوں کو مسمار کیاگیا جس سے علاقے کے لوگوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ لوگ اپنی سالہاسال کی محنت اور کمائی کو یوں ضائع ہوتے دیکھ انتہائی کرب میں مبتلا ہیں اور قابض حکام کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button