مظاہرے

پلوامہ : بھارتی پولیس نے ایک نوجوان کو زیر حراست بہیمانہ تشدد کرکے شہید کر دیا

لوگوںکا واقعے کے خلاف شدید احتجاج ، بھارتی فورسز کا مظاہرین پرطاقت کا وحشیانہ استعمال ، متعدد زخمی

1topسرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں سپیشل آپریشن گروپ نے ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری نوجوان کو دوران حراست بہیمانہ تشدد کر کے شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی شناخت عابد منظور کے نام سے ہوئی ہے۔ سپیشل آپریشن گروپ کے اہلکاروں نے نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد تفتیشی مرکز میں اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
بیگناہ نوجوان کے دوران حراست قتل پر پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں لوگوں نے سڑکوں پر آکر زبردست احتجاجی مظاہرے کیے ۔ بھارتی فورسز اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button