انسانی حقوق

کٹھوعہ:دوران حراست پولیس کے تشدد سے ایک شہری ہلاک


جموں07فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں ایک نظربند شہری حراست کے دوران پولیس کے تشدد سے ہلاک ہو گیاہے۔
42سالہ سونو کمار کو پولیس چوکی نگری میں حراست کے دوران تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیاہے۔لواحقین کے مطابق سونو کمار کو پولیس نے حراست کے دوران وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سونو کی موت سے قبل اہلخانہ نے اس سے ملاقات کی تھی اور وہ جسمانی طورپر بالکل تندرست تھا ۔ سونو کے بھتیجے راہول کمار نے بتایا اس کے چچا کوپولیس نے حراست کے دوران قتل کیا ہے کیونکہ پیر کے دن جب اہل خانہ نے پولیس چوکی میں اس سے ملاقات کی تھی تو جسمانی طور پربالکل تندرست تھا۔راہول نے بتایا کہ سونو اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا ۔متاثرہ خاندان نے سونو کے دوران حراست قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button