انسانی حقوق

ہم دفعہ 370کوسود کے ساتھ واپس لیں گے : محبوبہ مفتی

kkkkسرینگر:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ تنازعہ کشمیر کا حل ان کی پارٹی کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے علاقے بجبہاڑہ میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے لئے سب سے بڑا مسئلہ تنازعہ کشمیر کا حل ہے جس کے لیے یہاں کے لوگوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اوراس دوران بڑی تعداد میں بچے یتیم اور خواتین بیوہ ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ ہم دفعہ370اور جو کچھ اگست 2019میں ہم سے چھین لیا گیا تھا، سود کے ساتھ واپس لیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پائیدار امن اور استحکام کی خاطر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مل کر جمہوری جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔محبوبہ مفتی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں موجود خوف ودہشت کے ماحول کو اجاگرکرتے ہوئے شہری آزادیوں کے خاتمے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسلام آباد سرینگر ہائی وے پر غیر ضروری ناکوں اور جامہ تلاشیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی تلاشی لی جا رہی ہے، ان کے موبائل فون چھینے جا رہے ہیں اور انہیں من گھڑت الزامات کے تحت گرفتارکیا جارہا ہے۔پی ڈی پی کی صدر نے حق رائے دہی سے محروم عوام کو ان کے حقوق دلانے، انہیں بے دخلی سے بچانے اور ان کے جائز مقام کو بحال کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے لوگوں کی آبائی زمینوں پر قبضے، وسائل کے استحصال، بے روزگاری اورنوجوانوں میں منشیات کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافے پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button