APHC-AJKبیانات

حریت کانفرنس آزاد کشمیر کی طرف سے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت

mateen-saghar-wani
اسلام آباد07فروری(کے ایم ایس )
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر، جنرل سیکرٹری شیخ عبدالمتین اور سیکرٹری اطلاعات امتیاز وانی نے ترکیہ اور شام میں شدیدزلزلے سے ہونے والے جانی نقصان پراظہارتعزیت کیاہے ۔
محمود ساغر ، شیخ متین اور امتیاز وانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے سے قیمتی جانوں کے نقصان اور املاک کی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اس گھڑی میںہم اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے ترکیہ اور شام کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہارِ ہمدردی بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم اس سانحہ اور دکھ کی گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے زلزلے میں جان بحق افراد کی بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button