مرحوم نذیر احمد شال کے ایصال ثواب کیلئے اسلام آباد میں قرآن خوانی اورتعزیتی مجلس کا انعقاد
اسلام آباد: تحریک آزادی کشمیر کے سرکردہ رہنما مرحوم پروفیسر نذیر احمد شال کے ایصال ثواب کیلئے آج اسلام آباد میں قرآن خوانی اورتعزیتی مجلس کا اہتمام کیاگیا ۔
تعزیتی مجلس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنمائوں ،جڑواں شہروں میں رہنے والے کشمیریوں کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی اور سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں مرحوم نذیر احمد شال کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ پروفیسر نذیراحمد شال حال ہی میں 77سال کی عمر میں لندن میں انتقال کرگئے تھے ۔پروفیسر شال نے اپنی پوری زندگی تحریک آزاد کشمیر کیلئے وقف کررکھی تھی ۔ وہ تمام عمر کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہدمیں سیاسی اور سفارتی محاذ پر خدمات انجام دیتے رہے ۔اس موقع پر مقررین نے پروفسیر نذیر احمد شال کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی وفات کو تحریک آزادی کشمیرکے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ تعزیتی مجلس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینرمحمود احمد ساغر، محمد فاروق رحمانی،غلام محمد صفی، سید فیض نقشبندی، سید یوسف نسیم، محمد حسین خطیب، میر طاہر مسعود، شیخ عبدالمتین، امتیاز وانی، الطاف حسین وانی، داوائود یوسفزئی، حاجی سلطان بٹ، ایڈوکیٹ پرویز احمد، شیخ عبدالماجد، گلشن احمد ، منظور احمد ڈار، زاہد صفی ،عبدالمجید لون، زاہد اشرف، سیدمشتاق، محمد شفیع ڈار، میاں مظفر، شوکت حسین بٹ،محمد اشرف ڈار، منظور الحق بٹ، امتیاز میر، محمد سید بیگ، سید اعجاز رحمانی ،شیخ محمد یعقوب، عدیل مشتاق وانی، نذیر احمد کرنای، افسر خان،عطااللہ اور دیگر نے شرکت کی۔