خراج عقیدت

مولانا محمد یوسف شاہ کے56 ویں یوم وصال کی مناسبت سے جامع مسجد سرینگر میںدعائیہ مجلس کا اہتمام

PIC jamسرینگر08 اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل کے زیر اہتمام مفسر قرآن ، میرواعظ کشمیر مولانا محمد یوسف شاہ کے56 ویں یوم وصال کی مناسبت سے مرکزی جامع مسجد سرینگر میںایک پروقار دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عوامی مجلس عمل کے سربراہ میرواعظ عمرفاروق مسلسل نظر بندی کے سبب اس خصوصی دعائیہ مجلس میں شرکت نہیں کرسکے۔تقریب کی صدارت معروف عالم دین مولانا شوکت حسین کینگ نے انجام دی اور اس میں مولانا خورشید احمد قانون گو ، انجینئر محمد آفاق چشتی، میر شبیر احمد، مولوی غلام نبی اور مولانا ایم ایس رحمن شمس سمیت کئی علمائے کرام ، نعت خوانوں اور دانشوروں کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔تقریب میںشہدائے بدر کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ تقریب میںکشمیری عوام لئے مفسر قرآن میرواعظ مرحوم کی مخلصانہ قربانیوں پر انہیں شاندار خراج عقیدت ادا کیا گیا۔تقریب میں میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل اور طویل نظر بندی پر سخت افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ماہ رمضان کے مقدس ایام کے پیش نظر موصوف کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button