مقبوضہ جموں و کشمیر

حریت رہنماﺅں نے خان سوپوری کی عیادت کی

 

sopori

سرینگر13اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار ، جموں و کشمیر مسلم لیگ کے قائم مقام چیئرمین عبدالاحد پرہ اور مسلم لیگ کے سینئر رہنما فاروق احمد توحیدی سوپور قصبے میں سینئرحریت رہنما غلام محمد خان سوپوری کے گھر گئے اور ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام محمد خان سوپوری کی گزشتہ روز سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سوپور میں کامیاب سرجری ہوئی۔شبیر احمد ڈار ، عبدالاحد پرہ اور فاروق احمد توحیدی نے سینئر حریت رہنما کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button