بھارت

بھارت :بی بی سی کے دفاتر پر چھاپوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا

نئی دہلی16 فروری (کے ایم ایس) بھارت میں برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے دفاتر پر محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے چھاپوں اور تلاشی کا سلسلہ آج (جمعرات) مسلسل تیسرے دن بھی جاری رہا۔
انکم ٹیکس کے اہلکاروں نے بی بی بی کا مالیاتی ڈیٹا اکٹھا کیا اور نیوز آرگنائزیشن کے الیکٹرانک اور پیپر ڈیٹا کی نقول قبضے میں لیں۔ دہلی اور ممبئی میں بی بی سی کے دفاتر پرچھاپوں کا سلسلہ منگل کے روز شروع کیا گیا تھا۔
یہ چھاپے 2002 میں بھارتی ریاست گجرات میں ہونے والے بدترین مسلم کش فسادات کے بارے میں بی بی سی کی دستاویزی فلم کی ریلیز کے چند ہفتوں بعد ڈالے گئے ۔ دستاویزی فلم میں فسادات میں نریندر مودی کے کردار کو بے نقاب کیا گیا ہے جب وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے۔
بھارتی سپریم کورٹ نے مودی پر بننے والی دستاویزی فلم پر بھارت میں مکمل پابندی لگانے کی درخواست گزشتہ ہفتے مسترد کر دی تھی۔
مودی حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر اور یوٹیوب سے بھی کہا تھا کہ وہ ”انڈیا: دی مودی سوال“ نامی دستاویزی فلم کے لنکس کو ہٹا دیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button