بھارت

جھار کھنڈ: ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا

جھار کھنڈ 08 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی ریاست جھار کنڈ کے ضلع بوکارو میں ہند و انتہا پسندوں نے ایک مسلمان شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔

45سالہ عمران انصاری کو ضلع کے گاﺅں دھوائیہ میں ہجومی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔ بہیمانہ تشدد سے عمران شدید زخمی ہوا جسے بعدازاں پولیس نے ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ المناک واقعے کے بعد گاﺅں میں سخت کشیدگی پھیل گئی اور امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے پولیس کی بھارتی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ دھوائیہ میں دفعہ144بھی نافذ کر دی گئی ہے۔پولیس نے کہا کہ اس نے واقعے میں ملوث گیارہ افراد کو حراست میں لیا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button