بھارت

بھارت: نامعلوم حملہ آوروں نے پنجاب میں وی ایچ پی لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

WhatsApp Image 2024-04-13 at 8.44.52 PMچندیگڑھ : بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے ننگل میں نامعلوم حملہ آوروں نے ہندو انتہا پسند تنظیم ”وشو اہندو پریشد ” کے مقامی رہنما وکاس بگا کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حملہ آوروں نے وکاس بگا کو ننگل میں ریلوے روڈ پر واقع حلوائی کی دکان پرقریب سے سر میں گولی ماری۔ اسے مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ ڈی ایس پی اجے کمار کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک ماہرین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی ایس پی کمار نے کہا کہ ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ بگا کو مارنے کے لیے دیسی ساختہ ہتھیار استعمال کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی گلنیت سنگھ کھرانہ نے کہا کہ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور قتل کے محرکات پر تبصرہ کرنا قبل از وقت ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button