مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:بھارتی سی آر پی ایف اہلکار نے خودکشی کرلی

سرینگر 31مئی(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں خودکشی کر لی۔
سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل گلشن رائے نے شہر میں اپنی رہائش گاہ پر خود کو پھندہ لگا کر خودکشی کی ۔ فوجی کو کمپوزیٹ ہسپتال بی ایس ایف ہمہامہ لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کی ۔جنوری 2007سے مقبوضہ علاقے میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 544ہوگئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button