مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے بھاررتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت


اسلام آباد 23 اگست (کے ایم ایس )
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کا ایک غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں کنوینر محمد فاروق رحمانی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس میں بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںکشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی ، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے ، کارکنوںکو جعلی مقدمات میں ملوث کرنے ، پرامن سیاسی سرگرمیوں اور پریس اور میڈیا پر قدغن ، نظربند رہنمائوں اور کارکنوں پر ظلم و تشدد اور کالے قوانین کے نفاذ کی تیاریوںکا جائزہ لیاگیا اور مودی حکومت کے جموںوکشمیر سے متعلق تمام ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی گئی ۔حریت کانفرنس کی تمام اکائیوں نے مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کی لاقانونیت اور کشمیریوںکی عزت ، جان و مال کے عدم تحفظ پر شدید تشویش ظاہر کی ۔ اجلا کے شرکاء نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں حریت کارکنوں اور کشمیری نوجوانوںسے سادہ کاغذوں پر دستخط کرانے اور ان کے خلاف جھوٹے الزامات کے تحت مقدمات کے اندراج کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مودی حکومت دو سال سے جاری محاصرے اور ظلم و تشدد کے ذریعے کشمیریوںکی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کی عوامی بنیادوںکو ہلانے میں ناکام رہی ہے اور خود بھارت انقلاب کے شعلوں کی زد میں ہے ۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس حق خودارادیت پر کامل یقین رکھتی ہے جو بین الاقوامی طورپر تسلیم شدہ اصول ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا۔ اس کے علاوہ سلامتی کوسنل کی قراردادوں میں اس کے نفا کے بارے میں واضح ہدایت موجود ہیں۔ حریت کانفرنس کو اسلامی تعاون تنظیم جیسی متعدد بین الاقوامی تنظیموں نے تسلیم کر رکھا اور اس کو خلاف قانون قراردینے سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں میں کوئی شبہ نہیں ہے۔تمام تر مشکلات کے باوجود حریت کانفرنس کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ اجلاس میں اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی گئی کہ وہ بھارت کو انتہائی قانون شکن اور انسانیت سوز اقدامات سے باز رکھیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button